سینئر صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو سارہ انعام کے والد انعام الرحیم ملزم شاہ نواز امیر کے وکیل سے پریشان ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انعام الرحیم نے بتایا کہ سیشن جج نے کہا تھا کہ سارہ انعام قتل کیس ماہِ رمضان سے قبل مکمل ہو سکتا ہے۔
مقتولہ کے والد نے بتایا کہ وکیلِ صفائی بشارت اللّٰہ نے بھی رمضان میں کیس ختم ہونے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان سے اب تک سارہ انعام قتل کیس کی 12 سماعتیں ہوئی ہیں، رمضان سے اب تک 8 سماعتیں وکیل بشارت اللّٰہ کی وجہ سے بغیر کارروائی کے ملتوی ہوئیں۔
مقتولہ سارہ انعام کے والد نے مزید بتایا کہ آج بھی وکیلِ صفائی بشارت اللّٰہ نے عدالت کو انتظار کروایا اور نہیں آئے۔
انعام الرحیم نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کے وکیل بشارت اللّٰہ کی جانب سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.