جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سے اماراتی سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی۔ 

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یو اے ای کے سفیر نے ایئر چیف مارشل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وژن کا ذکر کیا۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک سے اسمارٹ ٹیکنالوجی، انفرااسٹرکچر، آپریشنل اور تربیتی شعبوں کی تشکیل کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور امارات کا دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے۔ 

انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ یو اے ای کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی ،دفاعی تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ 

اماراتی سفیر نے پاک فضائیہ کی خود انحصاری میں غیر معمولی پیش رفت کی تعریف کی۔ معزز سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

 ترجمان کے مطابق اماراتی سفیر نے عسکری تعلقات کو ہر سطح پر فروغ دینے میں کردار کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.