سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے نگراں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی تزویراتی ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے قومی سلامتی کے عزم اور جدت طرازی کی تعریف کی۔
ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مؤثر ثابت ہوں گے۔
ایئر چیف نے تغیر پذیر سیکیورٹی ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے نگراں وزیر دفاع کو تربیتی پروگرامز اور جدید ترین ٹیکنالوجیز پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ میں پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں کا کردار انتہائی اہم اور قابل تعریف ہے۔
نگراں وزیر دفاع نے قدرتی آفات میں پاک فضائیہ کی بروقت امدادی کارروائیوں کا اعتراف کیا۔
Comments are closed.