اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، CAA ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیشرفت

ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف سول ایوی ایشن (سی اے اے) ملازمین کے احتجاج کے بعد اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے سی اے اے یونینز کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

سی اے اے ہیڈ کوارٹر سے تحریری طور پر سی اے اے یونینز کے سربراہان کو ملاقات کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

خط کے مطابق خواجہ سعد رفیق سے یونین سربراہان کی ملاقات 30 جولائی کو لاہور میں ہوگی۔

خط میں سی اے اے یونینز کے سربراہان کو اپنے خدشات اور تجاویز تحریری طور پر لانے کی ہدایت کی گئی۔

خط میں بتایا گیا کہ سی اے اے ملازمین کی نمائندہ یونینز کے سربراہان اور دیگر نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

خط کے مطابق سعد رفیق نے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) سی اے اے اور سیکریٹری ہوا بازی کو بھی لاہور طلب کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.