ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹر ایڈم زمپا کو کورونا کی معمولی علامات ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پرتھ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔
آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔
Comments are closed.