پاکستان سُپر لیگ کے سیزن سیون میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے رائلی روسو کی اہلیہ نے انہیں پی ایس ایل میں سلطانز کے لیے ہی کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
سیزن سیون کی رنر اپ ٹیم کے کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں لیکن وہ پی ایس ایل کے حوالے سے اپنے تجربات و مشاہدات سے مداحوں کو آگاہ کررہے ہیں۔
رائلی روسو کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ وہ انہیں اگلے چھ یا سات سال اسی ٹیم سے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
جواب میں روسو نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ نے بھی انہیں بالکل ایسا ہی مشورہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں مسلسل فتح کا مزہ چکھنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں میچ ہار گئی تھی۔
Comments are closed.