hookup sites like craigslist the hookup game download hookup Millerton best totally free hookup app hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوجائے گا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز اس وقت اقلیتی وزیر اعلیٰ ہیں، ان کی غیرآئینی و غیرقانونی حکومت کو بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 5 مخصوص نشستوں کے ارکان ڈی سیٹ ہوگئے ہیں، اس اسمبلی کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن اس اسمبلی میں جانے کیلئے تیار نہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ادارے بھی اپنا کام کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ترکی دورے میں 54 لوگوں کو اپنے ساتھ لے کرگئے ہیں، اس وقت پاکستان میں ایک آئینی بحران ہے، ان کے پاکستان میں دن کم اور بیرون ملک رہنے کے دن زیادہ ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو، حناربانی کھر اور شیری رحمٰن کے بیرون ملک دورے زیادہ ہیں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم اور توانائی کے وزراء استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، مصدق ملک اور خرم دستگیر کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.