جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

حیدر آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں 5 وکٹ سے شکست پر بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے آج اپنی بینچ اسٹرینتھ کو موقع دیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، کیویز نے 346 رنز کا بڑا ہدف 44 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے وارم اپ میچ میں غلطیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے، دوسری اننگزمیں بیٹرز کو زیادہ آسانی مل رہی تھی۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ کےلیے اچھی تیاری کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.