وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اگلے الیکشن بھی متنازع ہوگئے تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ جھگڑا الیکشن پر نہیں پنجاب کے الیکشن کا ہے، پنجاب میں پہلے الیکشن سے چھوٹےصوبوں پر اثر پڑے گا۔ بہتر ہے کہ پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کروائے جائیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں تخریب کاری کے لیےختم کی گئیں، ان حکومتوں کو ختم کرنے کا مقصد سسٹم کو گرانا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے پروٹوکول پر کام کر رہے ہیں، آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کی طاقت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی ایکسپورٹس میں اضافہ کرنا ہے، ہمیں موسمی تبدیلی کا سامنا ہے، پانی اور فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
Comments are closed.