hookup Monmouth Junction NJ gay hookup places in gloucester county nj what is the best gay hookup app what is hud hookup app casual encounter hookups hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگلا وزیراعظم سلیکٹڈ یا الیکٹڈ؟ بلاول اور شہباز کا سوال پر جواب

اگلا وزیراعظم سلیکٹڈ یا الیکٹڈ کے سوال پر بلاول نے شہباز شریف کی طرف مسکراتے ہوئے دیکھ کر کہا ’ان شاء اللّٰہ الیکٹڈ ہی ہوگا‘، شہباز شریف نے بھی لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب سلیکٹڈ پر یقین نہیں رکھتے۔

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی پر عمران خان کو بچانے کے لیے تاخیری حربوں اور دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسد قیصر کو آرٹیکل 6 کا مرتکب قرار دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، عمران خان اور اسپیکر کو خبردار کردیا کہ پیر کو یہ حرکت دہرائی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

چھتری ملنے پر شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو بھی سائے میں آنے کی پیشکش کی، مگر بلاول نے مخصوص انداز میں ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا، جیسے کہہ رہے ہوں وہ جہاں اور جیسے ہیں ٹھیک ہیں۔

شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بھی یاد دہانی کروائی کہ 14 روز میں اجلاس بلانے کی اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔

 بلاول بھٹو نے عمران خان پر طنز  کرتے ہوئے کہا کہ کیسا کپتان ہے کہ پچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے، بزدل وزیر اعظم کو بھاگنے نہیں دیں گے، نیوٹریلٹی پر وزیراعظم کی پریشانی سب کے سامنے ہے، عدم اعتماد نیوٹریلٹی کا سب سے بڑا امتحان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.