بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگست کے پہلے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 20 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کم ہوئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر اگست کے پہلے ہفتے میں 20 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 6 اگست تک 24 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے سے 164 روپے 01 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر اس دوران 22 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کم ہوکر 17 ارب 62 کروڑ ڈالر رہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ نو ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر اگست کے پہلے ہفتے میں ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالر بڑھ کر سات ارب دو کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.