آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2022 میں سیمنٹ کی کھپت 32 لاکھ 96 ہزار ٹن رہی۔
کراچی سے ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں اگست میں سیمنٹ کی کھپت اگست 2021 کے مقابلے 24 فیصد کم ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی کھپت ایک تہائی کم ہوئی۔ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 44 فیصد کم ہوئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اگست میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 29 لاکھ ٹن رہی۔ رواں اگست ملک میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 24 فیصد کم ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2022 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 3 لاکھ87 ہزار ٹن رہی۔ جبکہ اگست میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 26 فیصد کم ہوئی۔ معاشی عدم استحکام نے سیمنٹ کی کھپت کم کی ہے۔ ایندھن کی لاگت اور روپے کی گراوٹ سیمنٹ انڈسٹری پر اثرانداز رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت انڈسٹری کو دوستانہ پالیسیاں دے۔
Comments are closed.