رواں سال اگست میں متعدد ممالک سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اگست میں نائیجیریا سے درآمدات میں 14 ہزار 377 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ نائیجیریا سے درآمدات کا حجم 4 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ بحرین سے درآمدات 160فیصد اضافے سے 3 کروڑ 34 لاکھ ڈالر اور عراق سے درآمدات 94 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہیں۔
ذرائع کے مطابق اگست میں جرمنی سے درآمدات 30 فیصداضافے سے9 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئیں جبکہ ایران سے درآمدات 25 فیصد اضافے سے 8 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہیں۔
اگست کے مہینے میں آسٹریلیا سے درآمدات 17 فیصد اضافے سے 12 کروڑ ڈالرز اور کینیا سے درآمدات 22 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب سے درآمدات 5 فیصد بڑھیں، جو 43 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ ارجنٹائن سے درآمدات 3 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہیں۔
Comments are closed.