وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے، اگر ہمارے پاس اپنا تیل اور گیس ہوتا تو عوام کو بھی سستا فراہم کرتے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 15 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، کوشش کی کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا جائے، قرض سے نجات حاصل کرنی ہے تو محنت کرنا ہوگی، کشکول توڑنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو استحکام، امن، بھائی چارے کی ضرورت ہے، پاکستان کو معاشی چینلجز کا سامنا ہے، سیاسی تقریر کرنے یا الزام تراشی کرنے نہیں آیا، ہمیں پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے آگے لے کر جانا ہے، ہمیں پاکستان کی حالت بدلنی ہے، ہمیں قرضوں کی زندگی سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔
Comments are closed.