پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اگر گرفتاری کا اگلا نمبر میرا ہے تو وہ یہ شوق بھی پورا کر لیں۔
ملیر کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ میری خان صاحب سے ملاقات ہوئی تو ان کا یہیں کہنا تھا خرم گھبرانا نہیں ہے۔
انہوں نےکہاکہ باریاں لگی ہوئی ہیں، ایک کے بعد دوسرااور دوسرے کے بعد تیسرا، پیغام بڑا سادہ ہے ہمارا جو مشن ہے اس میں ہم کامیاب ہوں گے۔
خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی وقت گزر گیا تو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران اسماعیل اور عالمگیر خان یہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز ہیں، یہ بڑے مضبوط لوگ ہیں۔
Comments are closed.