بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر کوئی سوچے کہ آسانی سے رزلٹ ہضم کر لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سوچے کہ آسانی سے رزلٹ ہضم کر لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، اب نظریہ ضرورت کو دفن کرنا ہوگا، نوازشریف کو پورے کا پورا سچ قوم کے سامنے رکھنا چاہیے۔

اپنے بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے تو آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، بار بار بند کمروں میں فیصلے ہوتے رہے تو ملک کے مستقبل کے لیے بہتر نہیں ہوگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو مشورہ ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن کا اعلان کرے، بیٹھ کر فریم ورک طے کریں اور الیکشن کمیشن پر بات چیت کی جائے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کوئی ماورائے آئین اقدامات کیے گئے تو جیل کے دروازے توڑ کر بھی لیڈر کو نکالنے کے لیے تیار ہیں، اداروں میں پنچائتیں ہوں گی تو آئین و قانون کہاں ہوں گے؟

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان کے پی اور پنجاب میں اسمبلیاں ختم کریں، الیکشن کا اعلان کریں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.