جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

اگر پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں نہ ہوا تو کہاں ہوگا؟

اگر پاکستان کو احمد آباد میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی تو پاک بھارت ٹاکرے کے لیے وینیو تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے بدھ کے روز انکشاف کیا ہے کہ اگر پاکستان کو احمد آباد میں بھارت  کے خلاف کھیلنے کی اجازت نہ ملی تو اس مقابلے کے لیے وینیو کو تبدیل کرنے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اگر پاکستانی حکومت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو احمد آباد میں بھارت کے خلاف کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو پھر یہ مقابلہ چنئی میں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے احمد آباد میں کھیلنے پر مسلسل تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو بھی واضح کر دیا ہے کہ پاکستان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے علاوہ کوئی اور میچ  نہیں کھیل سکتا۔

لیکن پی سی بی کے تمام تر تحفظات کے اظہار کے باوجود بھی آئی سی سی کی جانب سے منگل کو بھارت میں اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہوا تو اس کے مطابق ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا سامنا احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.