کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا ہے کہ اگر ٹیم نہیں جیت رہی تو میری پرفارمنس کا کوئی فائدہ نہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت میں حسنین کا کہنا تھا کہ کوشش سب کر رہے ہیں لیکن رزلٹ ہمارے لیے اچھے نہیں آرہے۔
انہوں نے کہا کہ اُمید ہے اگلے چار میچز میں اچھی کوشش کر کے کم بیک کریں گے۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، وہ اعتماد گرنے نہیں دے رہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بری پرفارمنس کے باوجود بھی کپتان سب کو اعتماد دے رہے، کپتان نے یہی کہا ہے کہ اگلے چار میچز جیتیں اور کم بیک کریں۔
محمد حسنین نے کہا کہ امید آخر تک نہیں چھوڑ سکتے، چاروں میچز میں اپنا بہترین دیں گے۔ امید ہے اگلے چار میچز میں اچھا پرفارم کر کے پلے آف میں آئیں گے۔
محمد حسنین کا کہنا تھا کہ کوئی کمزوری ایسی نہیں جس پر قابو پائیں، ہماری بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھے نام ہیں، کوشش کے باوجود بھی ہم رزلٹ حاصل نہیں کر پارہے۔
انہوں نے کہا کہ بہترین بولر بننے کےلیے بہترین پرفارمنس دینا ہوگی۔ اہم بات میرے لیے یہ ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلواؤں۔
محمد حسنین کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس سے اگر ٹیم جیتے گی تو اس کا فائدہ ہوگا، اگر ٹیم نہیں جیت رہی تو میری پرفارمنس کا کوئی فائدہ نہیں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ اعظم خان کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے، کوشش کریں گے اس کو جلد آؤٹ کریں۔
حسنین کا کہنا تھا کہ اعظم خان کی ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، مجھے اعظم چھکے مارتا بھی ہے تو جا کر تعریف کرتا ہوں۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش کروں گا اگلے میچ میں اسے چھکے نہ مارنے دوں۔
Comments are closed.