عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر میں مارا جاؤں اور رانا ثنااللّٰہ ملوث ہو تو اس پر پرچہ دے دینا۔
شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چھوٹا آدمی رانا ثنااللّٰہ بڑے گھر میں آ گیا ہے، خدانخواستہ ایک بھی لاش گری تو ان میں سے ایک بھی اسلام آباد سے باہر نہیں نکل سکے گا۔
وزیر داخلہ کو پیغام دیتے ہوئے رشیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثنااللّٰہ سن لو، تحریکیں کنٹینر لگانے سے نہیں رُکتیں۔
شیخ رشید نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایف آئی اے کے اپنے تھانے ہیں، اپنے لوگ ہیں، یہ لوگ ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری اداروں سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وطن کی سلامتی کا سوال ہے، چوروں کو مسلط کر دیا گیا۔
شیخ رشید کا وزیر خزانہ سے متعلق کہنا تھا کہ اسحاق ڈار صاحب آپ کو کہیں سے بھی ایک کوڑی نہیں ملی۔
Comments are closed.