بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر ملک میں آج عام انتخابات ہوجائیں تو نتائج کیا ہوں گے؟

ملک میں اگر آج ہی عام انتخابات ہوجائیں تو کس پارٹی کو کتنے فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

ریسرچ کمپنی آئی پور کے سروے میں پاکستانی عوام کی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے سے متعلق رائے سامنے آئی ہے۔

مظفرگڑھ میں پنجاب اسمبلی کی 2 نشستوں پرویسے تو 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

سروے نتائج کے مطابق ملک میں آج عام انتخاب ہوں تو مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف) اور ایم کیو ایم پر مشتمل موجودہ حکمران اتحاد کو 39 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

ریسرچ کمپنی کے سروے کے مطابق سابقہ حکمران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 29 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آسکتی ہے۔

سروے میں انفرادی صورت میں 29 فیصد پاکستانی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا ہے، 25 فیصد نے ن لیگ، 9 فیصد نے پیپلز پارٹی، 3 فیصد نے جے یو آئی کو اپنے ووٹ کا حقدار قرار دیا ہے۔

سروے میں 7 فیصد ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ وہ ان سیاسی جماعتوں میں سے کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.