پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان ملک چلا رہے ہوتے تو ملک دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سے زیادہ آسان بجٹ تیار کرنا ممکن نہیں تھا، یہ مشکل حالات میں ایک مناسب بجٹ ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بات آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی نہیں معیشت کوٹھیک کرنے کی ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نومبر کی افواہیں اڑتی رہتی ہیں، نومبر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، ایسی باتیں وہی صاحب کر رہے ہیں جنہوں نے یہ چیلنجز پیدا کیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ادارے ملک کے لیے جو بھی کرسکتے ہیں وہ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.