بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر سپریم کورٹ نے خط پر تحقیقات نہیں کیں تو آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوگا، فواد چوہدری

سابق وزیرِاطلاعات و قانون اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے خط پر تحقیقات نہیں کیں تو آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوگا۔

حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وکی لیکس 2008 میں سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ وکی لیکس کے مطابق فضل الرحمان، شہباز شریف، نواز شریف اور آصف زرداری نے امریکہ کو اپنی خدمات پیش کیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کب سازش شروع ہوئی اور کیسے یہاں تک معاملات پہنچے؟ پتا لگنا چاہیے، کمیشن خط کےحقائق عوام کے سامنے لائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کل ہی خط پر کمیشن بنائے، پاکستان کو نئے انتخابات تک لے کر جانا منزل ہے، یہ سو پیاز اور سو چھتر کھاکر انتخابات کروانا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ایک کال پر پاکستان باہر نکل سکتا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ تصادم کی طرف ماحول لے کر جایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.