اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہونے سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔
اس پر صحافی نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ اگر قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ نہ کرائی گئی تو آپ کیا کریں گے؟
اس پر جواب دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو پھر دیکھیں گے۔
Comments are closed.