کراچی کنگز کے اسپنر عمران طاہر نے کہا ہے کہ اگرچہ ہمارا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن ہم اب آگے جیت ہی دیکھ رہے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں مانتا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ ہم قریب جا کر میچز ہارے، مجھے کوئی خرابی نظر نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پہلے بھی کھیل چکا ہوں یہاں پر بہت سپورٹ ملتی ہے۔
عمران طاہر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کو اچھا برانڈ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اب تک پیسرز نے اچھی بولنگ کی ہے، ملتان میں ہوم ٹیم کے خلاف ہائی اسکورنگ گیم ہو گا۔
عمران طاہر نے ملتان کی ٹیم کے بولر احسان اللّٰہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احسان اللّٰہ واحد بولر ہے جو تسلسل کے ساتھ 150 کی اسپیڈ سے بولنگ کر رہا ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان فاسٹ بولرز کی وجہ سے ہی جانا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے پاس ایسے بیٹرز ہیں جو احسان اللّٰہ کی پیس کو کھیل سکتے ہیں۔
عمران طاہر کا کہنا تھا کہ اس وقت میں سکھانے سے زیادہ کھیلنے سے انجوائے کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کنڈیشنز پہلے سے بہت مختلف ہیں، بولرز کے لیے اوس کی وجہ سے ٹف کنڈیشنز ہیں۔
عمران طاہر کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی کھیلتا ہوں اپنے رول کے مطابق کھیلتا ہوں۔
انہوں نے پاکستانی اسپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ میر، شاداب خان اور عثمان قادر تینوں اچھے لیگ اسپنرز ہیں، یہ بڑی اچھی بات ہے کہ اتنے اچھے اسپنرز پی ایس ایل کھیل رہے ہیں۔
Comments are closed.