بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

اکشے کمار بھارت میں مارشل آرٹس کے فروغ کیلئے کوشاں

اکشے کمار نے اپنے نام سے منسوب 14ویں بین الاقوامی کوڈو (مارشل آرٹس) ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔

یہ ٹورنامنٹ وہ خود منعقد کرواتے ہیں، اکشے نے ایونٹ میں شرکت کرکے اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اینٹیں توڑیں اور اس کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے کمار نے مارشل آرٹس میں بہترین مہارت کے حامل کھلاڑیوں میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے مجھے ہمیشہ وہ وقت یاد آتا ہے جب میں نے اس کا آغاز کیا۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم ہر سال بھارت میں کوڈو کو بڑھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.