کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ہلاک اکرم ابڑو کے بھائی رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کا کہنا ہے کہ مسجد عائشہ کے قریب فائرنگ ہوئی، 50 راؤنڈ چلائے گئے۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان اور ایم پی اے اسلم ابڑو نے اسپتال کا دورہ کیا۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو میں اسلم ابڑو نے بتایا کہ پانچ بندوں کے پاس کلاشنکوف تھی، ایک کے پاس پستول تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت بھائی اکرم ابڑو خیابان شمشیر سے جیکب آباد جانے کےلیے نکلا، بھتیجا گاڑی چلا رہا تھا، بھائی ساتھ بیٹھا تھا، ٹارگٹ بھائی اور بھتیجا ہی تھے۔
ایم پی اے اسلم ابڑو نے کہا کہ سب کچھ بڑی پلاننگ کے ساتھ ہوا ہے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، یہ قتل سازش کے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہم سے تعاون کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فون پر بات ہوئی ہے۔
Comments are closed.