پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
اکتوبر کے آخری کاروباری دن پی ایس ایکس میں محض ڈھائی ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 264 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 235 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 9 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے کم ہو کر چھ ہزار 663 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.