ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی، گزشتہ مہینے میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔
اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی 9 اعشاریہ 6 فیصد رہی، اکتوبر میں دیہات میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں چکن 17 اعشاریہ 9 فیصد مہنگا ہوا۔
اکتوبرمیں ماہانہ بنیادوں پرسبزیاں 15 فیصد اور گھی 43 فیصد مہنگا ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 40 اور چکن 35 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر گندم 13 اور پھل 16 فیصد مہنگے ہوئے۔
Comments are closed.