اکتوبر 2023ء میں سالانہ بنیادوں پر مختلف ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اکتوبر میں کویت سے درآمدات 434 فیصد اضافے کے بعد 20 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز رہیں۔
ذرائع کے مطابق اکتوبر میں روس سے درآمدات 156 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 7 لاکھ جبکہ مراکش سے درآمدات 107 فیصد اضافے سے 11 کروڑ 17 لاکھ ڈالر رہیں۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران ملائیشیا سے درآمدات 83 فیصد اضافے سے8 کروڑ 60لاکھ ڈالر اور سعودی عرب سے درآمدات 52 فیصد اضافے سے 53 کروڑ 47لاکھ ڈالر رہیں۔
ذرائع کے مطابق اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات 25 فیصد بڑھیں، مجموعی حجم 1 ارب 15کروڑ 24لاکھ ڈالر رہا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اکتوبرمیں سالانہ بنیادوں پر آسٹریلیا سے67 اور سنگاپور سے درآمدات 54فیصد بڑھیں، اس دورانیے میں عمان سے 33 اور ایران سے درآمدات میں4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
Comments are closed.