منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

اکتوبر میں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 14 کشمیریوں کو شہید کیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اکتوبر میں 14 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ شہید ہونے والے کشمیریوں میں سے 6 کشمیریوں کو قابض فوج نے جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا۔

ماہ اکتوبر میں محاصرے، گھر گھر تلاشی اور چھاپوں پر مبنی 195 کارروائیاں کی گئیں۔ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے 47 کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.