ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

اکتوبر میں انتخابات نہ کرائے تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اکتوبر میں انتخابات نہ کرائے تو جماعت ملک بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، پچاس فیصد ٹکٹیں نوجوانوں کو دی جائیں گی۔

لیاقت بلوچ نے منصورہ میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ مقررہ وقت سے ہٹ کر انتخابات میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں لیکن پکڑ دھکڑ کی آڑ میں نئی سیاسی انجینئرنگ قبول نہیں کریں گے۔

جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے صدر جاوید قصوری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.