بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اکبر ایس بابر اسکروٹنی کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر بطور پٹیشنر اسکروٹنی کمیٹی کو مطمئن نہیں کر سکے۔

یہ بات وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 64 کروڑ روپے کا حساب نون لیگ نہیں دے پا رہی، مسلم لیگ نون نے 9 اکاؤنٹس خفیہ رکھے ہوئے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے لوگ قانون سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان دونوں جماعتوں کے لوگ اس سلسلے میں تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں۔

وزیرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کو فعال کیا جائے، اسکروٹنی کمیٹی پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے کیسز میں بھی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.