الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اکاؤنٹس کی چھان بین کے کیس میں سیاسی جماعتوں کے وکلاء اور نمائندے پیش ہوئے۔
جے یو آئی کےوکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ جے یو آئی کا نام غلط لکھا گیا ہے، ہماری جماعت کا نام جمعیت علمائے اسلام ف لکھا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں عوامی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سردار رضا اسلم بھی پیش ہوئے، جنہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ مختصر جماعت ہے، ہم تو اکاؤنٹس کی چھان بین میں آتے بھی نہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے اتحادی تو ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سردار رضا اسلم نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی علیحدہ جماعت ہے جبکہ ہماری الگ جماعت ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی اور بی این پی کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کےاکاؤنٹس کی چھان بین کے کیس کی سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.