منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

اڑنے والی الیکٹرک کار جسے رن وے کی ضرورت نہیں

اڑنے والی گاڑی کا تخیل کچھ نیا نہیں لیکن ایک امریکی کمپنی تین سال کے عرصے میں اڑنے والی گاڑی متعارف کرنا چاہتی ہے۔

کیلیفورنیا کی کمپنی ایلف ایروناٹکس کی تیار کردہ ایلف ماڈل اے مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑی ہے جس میں 8 پروپیلرز ہیں۔

ان پروپیلرز کی مدد سے گاڑی افقی طور پر فضا میں بلند ہوگی اور اسے کسی رن وے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

فضا میں جانے کے بعد گاڑی 90 ڈگری کے زاویے پر گھومے گی اور پھر 260 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑے گی۔

گاڑی تیار کرنے والے جم ڈخونی کا کہنا ہے کہ گاڑی کی قیمت 3 لاکھ ڈالر ہوگی اور یہ مارکیٹ میں 2025 تک دستیاب ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.