بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

اڈیالہ جیل میں 8 کمرے چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، ذرائع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولتوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق جیل میں 8 کمرے ان  کے زیر استعمال ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے کھانے اور علاج کیلئے 9 ڈاکٹر ڈیوٹی پر ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 ٹی وی چینل دکھائے جاتے ہیں، ہر گھنٹے بعد چینل تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

ورزش کے لیے 10 لاکھ روپے مالیت کی منی جم کہلانے والی 75 کلو وزنی ایکسر سائز مشین، دیسی مرغ سمیت مرضی کا کھانا دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولت بھی دی گئی ہے، ورزش کرنے کیلئے سائیکل اور لوہے کا راڈ بھی لگایا گیا ہے، جیل میں واک کرنے کے لیے 20 فٹ کا صحن بھی موجود ہے۔

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کو کھانا پکانے کے لیے باورچی دیا گیا ہے، عام قیدیوں کا کھانا انہیں نہیں دیا جاتا، چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق بھی کھانا پکا کر دیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی کے اکاؤنٹ سے کھانے پکانے کی اشیاء باہر سے منگوائی جاتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے باہر سے پکا ہوا کھانا دینے کی اجازت نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.