پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ اچھی تنخواہیں اور مراعات لینے والے ججز کو بلاسود قرض دینا غیر مساوی سلوک ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے کہا کہ ججز سے توقع کرتے ہیں وہ بلاسود قرض کی پیشکش مسترد کریں گے۔
پاکستان بار کونسل نے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس میں ججز کی مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
بار کونسل نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت ججز کو بلاسود قرض دینے کی پیشکش کو فوری واپس لے۔
پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ اس وقت عوام شدید مہنگائی کا شکار ہیں۔
Comments are closed.