جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

اچھا پرفارم کرنے کے لیے کئی ماہ سخت محنت کی، ڈیوڈ ویسا

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ میں نے آٹھ دس ماہ بڑی محنت کی ہے تاکہ اچھا پرفارم کروں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ بولنگ کرنے کا بھی فائدہ ہورہا ہے۔

بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی، سکند رضا اور راشد خان نے عمدہ بیٹنگ کی، شاہین شاہ آفریدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، پریشان نہیں تھے لیکن مایوسی ہوئی تھی، سکندر رضا نے شاندار اننگز کھیلی جس کا فائدہ ہوا۔

ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ لاہور کے تینوں میچز میں ہاؤس فل رہا جو کہ ناقابل یقین ہے، پی ایس ایل سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان میں اچھی پیس کے ساتھ بولنگ کرنے والے کئی بولرز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.