اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ان کے لیے اچھا موقع ہے کہ وہ پرفارمنس دے کر ثابت کریں کہ وہ ابھی ختم نہیں ہوئے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حسن علی نے کہا کہ تین سال سے اسلام آباد کے ساتھ ہوں۔ کافی اچھا بیلنس بنا ہوا ہے، اسپن میں بھی اچھا کامبی نیشن بنا ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاداب کو شادی کے گفٹ بہت مل گئے لیکن جیت گئے تو یہ بھی اسکا گفٹ ہوگا۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ شاداب نے ثابت کیا کہ وہ اچھا کپتان ہے۔ اگر اس کو پاکستان کی قیادت کا موقع ملا تو وہاں بھی اچھا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا برانڈ ہے، اسکو اون کرتے ہیں۔ اس بار چار شہروں میں میچ ہیں, امید ہے آئندہ اور شہر بھی میزبانی کریں گے۔ یہ میلہ ہے جس کو سب انجوائے کرتے ہیں۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ میرے لیے پی ایس ایل موقع ہے کہ ثابت کروں کہ حسن علی ابھی ختم نہیں ہوا۔ کوشش کروں گا کہ ایسی پرفارمنس دوں کہ ٹیم کے کام آئے۔
انہوں نے بتایا کہ بیٹنگ پر کام کر رہا ہوں، جہاں موقع ملا وہاں کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر گراؤنڈ میں شرارتیں کرتا ہوں تو اس پر کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ مجھے کوئی اور ہنر نہیں آتا اس لیے سارا فوکس کرکٹ پر ہے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ اس لیگ سے ہی میں ایمرجنگ پلیئر منتخب ہوا تھا، پی ایس ایل کھیل کر انٹرنیشنل سے پہلے ہی انٹرنیشنل کا تجربہ مل گیا تھا۔ ڈریسنگ روم میں غیر ملکی پلیئرز سے بہت کچھ سیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو کافی پلیئرز دیے ہیں، نوجوان پلیئرز کےلیے پاکستان سپر لیگ بہت اچھا موقع ہے کہ یہاں پرفارم کریں اور توجہ حاصل کریں۔
Comments are closed.