بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپٹما رہنما حکومت کی تین سالہ پالیسی سے مطمئن

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے رہنما گوہر اعجاز نے حکومت کی تین سالہ پالیسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی برآمدات میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل انڈسٹری نے ساڑھے 15 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس کیں۔

اپٹما ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ اس سال 100 نئی ٹیکسٹائل ملیں لگیں، ڈھائی ارب ڈالر کی نئی مشینری درآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نئی صنعتیں لگنے سے 20 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

اپٹما رہنما گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت کی تین سالہ پالیسی سے مطمئن ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.