بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کے ساتھ جائیں گے تو چوری سے نہیں جانا، اعلان کرکے جائیں گے، طارق بشیر

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ جائیں گے تو چوری سے نہیں جانا، اعلان کرکے جائیں گے، آج بھی ایم این ایز کو دھمکیاں آرہی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے  طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ سب فیصلے کے قریب ہیں، عدم اعتماد کے بعد تو فیصلہ نہیں کرنا، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان شاء اللّٰہ ایک فیصلہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو تو لگتا ہے ن کی نظر لگ گئی ہے، اپوزیشن کبوتروں کی طرح آپس میں بند ہوگئی ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پنجاب میں ساڑھے 3 سال تو گروپ نہیں تھے، آج یہ خود کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ پارٹی میں 4 ، 4گروپ ہیں۔

 رہنما ق لیگ نے کہا کہ جس طرح پنجاب چلایاگیا اس کے اچھے اثرات نہیں نکلے، میری ذاتی رائے ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ چلنا چاہیے، کیا انہیں نہیں پتا کتنے ممبر جا چکے ہیں؟

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اتحادیوں کو مل کرفیصلہ کرنا ہے، ہر جماعت کے اپنے اپنے مسائل ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اگر اپوزیشن میں جائیں تو ایک دوسرے کی ڈیفنس لائن بنیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی ایک بھی نقطہ پر اعتراض نہیں کیا، پیپلز پارٹی سے جو معاہدہ ہوگا وہ منظر عام پر لائیں گے۔

اسی پروگرام میں شریک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بہت اچھا رویہ دکھایا، ان کی گارنٹی کسی سے نہیں لیں گے، بلاول اور کی بات خود گارنٹی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات سنے گئے، وہ ماننے کو تیار ہیں، مطالبات کو تحریری شکل دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.