glasgow hookups hookup Middle Island cctv grindr hookup tampa hookup Telford Pennsylvania arduino led hookups hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کے تین بڑوں کی سیاسی بیٹھک آج ہونے کا امکان

اسلام آباد میں سیاسی بیٹھک سجنے کا امکان ہے، اپوزیشن کے تین بڑوں کے درمیان ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں قائدین کی ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوگی، ملاقات کا ایجنڈا تحریک پیش کرنے کی حتمی تاریخ طے کرنا ہے۔

ملک کی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی بھی ملاقات ہوگی ۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین اجلاس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد تحریک کی صورت میں حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.