بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کی عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جمہوریت انتہائی تقسیم کا نظام نہیں، جمہوریت میں کم از کم اتفاقِ رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.