حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کل نہیں آج ہی تحریک عدم اعتماد لائے، ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، کوئی بھی کہیں نہیں جارہا ہے، عمران خان 2023 تک وزیراعظم رہیں گے، اپوزیشن کچھ بھی کر لے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم مانتے ہیں پاکستان میں مہنگائی ہے، پوری دنیا میں اس کی وجہ کوویڈ ہے، اب حالات بہتر ہورہے ہیں، مہنگائی پر قابو پالیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو این آر او دے دیں تو وہ بالکل صحت مند ہوجائیں گے، اپوزیشن کی تحریک کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔
Comments are closed.