پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کی ایک خاتون ایم پی اے نے 4 بیلٹ پیپر پھاڑے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے اتنا جھوٹ بولاکہ میں حیران ہوں، عطاء تارڑ نے کہا پی ٹی آئی کے لوگوں نے 4 بیلٹ پیپر غائب کر دیے، آج سب نے دیکھ لیا ہم نے باہر سے پولیس کو نہیں بلایا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے ہر قسم کی غنڈہ گردی کی لیکن چیئرمین آف پینل نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
Comments are closed.