
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو گالیاں دینا حواس باختگی ہے، یہ زبان وزیراعظم کی نہیں ہوسکتی۔
لوئردیر جلسے میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ردعمل دیا ہے۔
پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو تمیز سکھانے کا وقت گزر چکا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب اب آپ کے رونے دھونے کا وقت آگیا ہے، آپ کی زبان آپ کی تربیت اور گری ہوئی ذہنیت کی عکاس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.