وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس موقع پر شیخ رشید کا نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی، اتحادی ان کے ساتھ ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ وہ ایک نہیں بلکہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ شکست اپوزیشن کا مقدر ہے، عمران خان کی عوام میں مقبولیت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے۔
Comments are closed.