بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس متحرک ہوگیا ہے۔
بھارت میں اپوزیشن کے 26 جماعتی اتحاد نے نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد شمال مشرقی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی پر لوک سبھا میں بحث کروانے کا مطالبہ کر رہا تھا۔
تاہم مودی سرکار حیلے بہانوں سے منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کروانے سے گریزاں تھی۔
راجیہ سبھا کے 50 ارکان نے گزشتہ روز منی پور خانہ جنگی کے خلاف قرار داد پیش کی تھی۔ مودی سرکار کی جانب سے اجلاس کے غیر آئینی طور برخاست کرنے پر اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا۔
جس پر حکومت نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجےسنگھ کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی کو ذاتی انا سے بالا تر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔
دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کا سن کر مودی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے بھی منی پور میں خواتین پر جاری انسانیت سوز واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
Comments are closed.