بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کا موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے پر غور

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے عدالتی فیصلے کے انتظار کی بجائے سڑکوں پر آنے پر مشاورت کی ہے، مشاورت میں آصف زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحلہ وار حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔

آصف زرداری نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں صوبائی سطح پر عوامی احتجاج کیا جائے جبکہ دوسرے مرحلے میں عوام کو اسلام آباد اکٹھا کیا جائے، سابق صدر کی تجاویز پر متحدہ اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجوہ صورتحال کے پیش نظر متحدہ اپوزیشن نے گرینڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جو رواں ہفتے ہی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

گرینڈ اجلاس سے مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.