بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کا اسمبلی بحال کرنے اور انتخابی اصلاحات کے بعد نیا الیکشن کرانے کا مطالبہ

اپوزیشن رہنماؤں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ عمران نیازی نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا، اسمبلی کو بحال کیا جائے اور انتخابی اصلاحات کے بعد نیا الیکشن کرایا جائے، سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ فل کورٹ بینچ بنائے، کل کا دن پاکستانی کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے عدم اعتماد تحریک مسترد کرنے کو سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے دیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران نیازی نے بڑے سازشی ذہن کے تحت آئین توڑا، سویلین مارشل لا نافذ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 5 کے زمرے میں کوئی چیز آرہی تھی تو اسپیکر نےتحریک 24 مارچ کو کیوں منظور کی؟

شہباز شریف نے کہا کہ اس تحریک میں کسی قسم کا ردوبدل ممکن نہیں تھا، تحریک کو کل ووٹنگ کیلئے پیش کیا جانا تھا۔

 صدر ن لیگ نے کہا کہ جس امریکی سفارتکار پر دھمکی کا الزام لگایا گیا، اسی کو پاکستانی سفیر نے ایک ہفتے بعد دعوت دی اور شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے سفیر نے 16 مارچ کو الوداعی ڈنر دیا جس کی انہوں نے ٹوئٹ بھی کی، اس ڈنر میں سفیر نے متعلقہ امریکی عہدیدار کو بھی بلایا جس پر دھمکی کا الزام ہے۔

اپوزیشن رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپنےٹوئٹ میں ہمارے سفیر نے ڈونلڈ لو کا اچھے تعلقات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ہم بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں، تو سزا دیں مگر عدم اعتماد کا سلسلہ تو مکمل ہونے دیں جمہوریت چلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سے ملک کی قسمت لکھی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.