وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالے، حکومت تیار ہے، اپوزیشن پھر دھاندلی دھاندلی کا شور کرے گی۔
شیخ رشید نے مدَر اینڈ چائلڈ اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ 23 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوتی ہے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون اپوزیشن کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال، نالہ لئی اور رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہوں گے، سوا 500 ارب کا ماں بچہ اسپتال کا منصوبہ ہے، ہمارے شہر کے منصوبوں کیلئے عمران خان کے مشکور ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو پاکستان کے جھنڈے تلے آئے، امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم ای پاسپورٹ کی جانب جارہے ہیں، ویزے پر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے، ہم سائبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں، پولیس میں 2 ہزار اور ایف آئی اے میں 9 ہزار بھرتیاں ہوں گی۔
Comments are closed.